بوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے حکمران 1932 میں سعودی مملکت کے قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج کو منسوخ کرنے پر غور کررہے ہیں۔
گولف نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے ایک اعلیٰ عہدیدا نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اس لیے حکومت رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور کررہی ہے۔انہوں نے کہا اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے اور اس سے متعلق ہر پہلو کا گہرا جائزہ لیاجارہاہے جبکہ باضابطہ اعلان ایک ہفتے کے اندر کردیاجائے گا۔
No comments:
Post a Comment